• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


 چین کے مختلف شہروں میں اس وقت ہر طرف چیری پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے مختلف ممالک میں اس وقت چیری پھولوں کی بہار آئی ہوئی ہے اور پھولوں کے خوبصورت نظارے اور دلفریب مہک نے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

چین کے صوبے Liaoning کے شہر Dalian میں بھی لاکھوں چیری پھولوں سے لدے درختوں نے شہر خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔

چیری پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

واضح رہے چیری پھولوں کا یہ گیارہواں سالانہ میلہ 20مئی تک جا رہے گا جس میں مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

تازہ ترین