• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شخص آئرن مین کا روپ دھار کر بیٹی کے اسکول پہنچ گیا


ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی شخص کو دیکھیں جس نے اپنی ننھی بیٹی کی فرمائش پوری کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور فلمی کردار کا روپ دھارے بیٹی کے اسکول پہنچ گیا۔

چین کے صوبے Fujian سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی بیٹی نے ایک دن کہا کہ وہ چاہتی ہے اسے اسکول سے آئرن مین لینے آئے۔

اپنی شہزادی کی یہ خواہش پوری کرنے کے لئےننھی پری کے پاپا نے ہالی ووڈ فلمی کردار آئرن مین کا کاسٹیوم زیب تن کیا اور اس کے اسکول پہنچ گیا۔

آئرن مین کو دیکھ کرنا صرف ننھی پری بے حد خوش ہوئی بلکہ اسکی کلاس میں موجود دیگر بچے بھی اُتنے ہی خوش نظر آئےجبکہ اسکول کےٹیچرز اور دیگر افراد اس انداز پر تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تازہ ترین