• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ 2019ء: علیم ڈار پانچویں مرتبہ میچ آفیشلز میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2019ء کے لیے 22 رکنی میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، پاکستان کے علیم ڈار بھی شامل ہیں، یہ اُن کا پانچواں ورلڈ کپ ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کے 48 میچز کے لیے دنیا کے 16 بہترین امپائرز اور 6 میچ ریفریز پر مشتمل آفیشلز کا انتخاب کیا گیا ہے جو 30 مئی سے 14 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں فرائض ادا کریں گے۔

امپائرز میں علیم ڈار، کمار دھرماسینا، کرس جیفینی، این گولڈ، میریاس ایراسمس، رچرڈ النگ ورتھ، رچرڈ کیٹلیبرو، نیگل لونگ، بروس آکسنفورڈ، سندارام راوی، پال جیفری، روڈ ٹکر، جوئیل ولسن، مچل کوف، روچیرا یاگورو اور پال ولسن شامل ہیں۔

ایونٹ کے میچ ریفری کے لیے کرس بورڈ، ڈیوڈ بون، اینڈی پیکروفٹ، جیف کرو، رانجن مدوگالے اور رکی رچرڈسن شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق مذکورہ امپائر پہلے مرحلے میں لیگ میچز میں فرائض انجام دیں گے جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ناموں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

تازہ ترین