• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار کے جھوٹ کا پلندہ کھل رہا ہے، مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون و اینٹی کرپشن مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے جھوٹ کا پلندہ روز بروزکھل رہا ہے، خیبرپختونخوا میں چند ہزار درختوں کو اربوں بتایا گیا، عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے جھوٹ بولا گیا۔

خیبر پختونخوا میں بلین ٹری شجرکاری مہم پر ردعمل میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے، چند ہزار درختوں کو اربوں درخت بتایا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تمام ترقیاتی منصوبوں کا پول کھل رہا ہے، شجرکاری مہم میں خرد برد کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

تازہ ترین