• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے رہنما امریندر سنگھ نے گورداسپور سے بی جے پی کے امیدوار سنی دیول پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وہ فلمی فوجی ہے اور میں اصلی ہوں، ہم اُسے ہراد یں گے، وہ ہمارے امیدوار سنیل جاکھر کے لئے خطرہ نہیں‘‘

اداکار سنی دیول نے 23اپریل کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اُسی روز اُنہیں گورداسپور سے لوک سبھا کی نشست کے امیدوار نامزد کردیا گیا تھا۔

پارٹی میں شمولیت کے وقت سنی دیول کا کہنا تھاکہ جس طرح میرے والد دھرمیندر اٹلی بہاری واجپائی کے ساتھ تھے، آج میں مودی جی کے ساتھ ہوں۔

تازہ ترین