• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’گالیاں کسی صورت بھی برادشت نہیں‘
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نےڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے رویے کی مذمت کی اور کہاکہ گالیاں کسی صورت بھی برداشت نہیں کرسکتے۔

میڈیا سے گفتگو میں ملک احمد خان نے کہاکہ ہم ڈپٹی اسپیکر کے رویے کی مذمت کرتے ہیں،ایسے ایوان نہیں چلتا۔

انہوں نے کہاکہ اگر حکمرانوں کو خواتین رکن سے بات کرنے کی تمیز نہیں تو پھر حکومت چلانے کا بھی کوئی حق نہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہاکہ نئے پاکستان میں نفرت انگیز مواد بویا جارہا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ کبھی وزیراعظم تضحیک آمیز زبان استعمال کرتےہیں تو کبھی ڈپٹی اسپیکر ،ایسے ایوان نہیں چلتا۔

ملک احمد خان نے الزام عائد کیا کہ پورے نظام کو تہس نہس کیا جارہا ہے ،گالیاں کسی صورت بھی برداشت نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین