• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی سمیت 3 اہم کمیٹیوں کی تشکیل نو

وزیراعظم عمران خان نےاقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سمیت 3 انتہائی اہم کمیٹیوں کی تشکیل نو کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور نجکاری کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی کا نیا چیئرمین مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مقرر کیا گیا ہے جس کے اراکین کی تعداد 14 ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 7 رکنی کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور 8 رکنی نجکاری کمیٹی کا چیئرمین بھی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مقرر کیا گیا۔

کمیٹیوں کی تشکیل نو سابق وزیرخزانہ اسد عمر کی طرف سے استعفیٰ دیے جانے کے باعث کی گئی کیونکہ وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ برائے توانائی اور نجکاری کے چیئرمین تھے۔

تازہ ترین