• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے نجی اسپتال میں غلط انجکشن سے جاں بحق ہونے والی نشوا کا مقدمہ نیا رُخ اختیار کرگیا۔ بچی کے والد قیصر علی ایف آئی آر میںقتل کی دفعہ شامل کرانے کیلئے تھانے پہنچ گئے،جہاں انہوں نے بیان ریکارڈ کرادیا۔

قیصر علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معاملات درست سمت میں جارہے ہیں، امید ہے، جلد بڑی گرفتاریاں ہوں گی۔

قیصر علی کا کہنا ہے کہ دارالصحت اسپتال کے مالکان کی گرفتاری سمیت تین مطالبوں میں سے دو ابھی تک پورے نہیں ہوئے، اتوار کی شام پانچ بجے تک معاملات درست نہ ہوئے تو احتجاج شروع کردیں گے۔

اس سے پہلے قیصر علی نے پریس کانفرنس بھی کی اور بتایا کہ نشوا کی المناک ہلاکت کے بعد انہوں نے اسپتال سیل کرنے، مالکان کی گرفتاری اور آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا مگر دو مطالبے ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو اتوار کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ تمام مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج شروع کردیں گے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی زیر نگرانی آزاد انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین