• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کو عسکری ایوارڈز کی تفویض

 اسلام آباد میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے آفیسرز ، سی پی اوز اور سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کئے۔

ستارہ امتیاز( ملٹری)حاصل کرنے والوں میں کموڈور جنید علی بہادر،کموڈور ارشد محمود ، کموڈور آصف عمران، کموڈور محمد علی، کموڈور ڈاکٹر محمد جنید خان،کموڈورجنید محفوظ، کموڈور سید رضوان خالد، کموڈورجواد احمد،کموڈورعبدالمنیب،کموڈورمجتبیٰ سعید، کموڈورعارف سعید،کموڈور فیصل امین، کموڈورفائق حسین، کموڈورمحمد شہزاد یوسف، کموڈور شوکت علی اور کموڈوراور وقار احمد خان شامل تھے۔

کیپٹن محمدتیمور صالح، کمانڈرسلمان احمد خان، کمانڈرشاہد محمود،کمانڈر عدنان لغاری،کمانڈر عاطف سلطان،کمانڈر مدثر جاوید،کمانڈر خاور علی خان،کمانڈر ارشد نیاز، کمانڈروسیم منور، کمانڈرشہزادہ خرم منیر، کمانڈرفرح سعدیہ، کمانڈرنثار احمد، لیفٹیننٹ کمانڈر سید عثمان علی شاہ، لیفٹیننٹ کمانڈرمحمد طاہر، لیفٹیننٹ کمانڈرعلی بن طارق اور لیفٹیننٹ کمانڈرعمر حسن کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازاگیا۔

لیفٹیننٹ ارسلان پرویز، شہیدمحمد عارفUWT-I، شہید حافظ وزیر احمدMEM(L)-I، محمد اسرارCDT-I اور شہید شاہد حمید خان CT-Iکو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز ، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت( ملٹری)I- ، 2تمغہ خدمت( ملٹری)II- اور17 تمغہ خدمت ( ملٹری)III- سے نوازا گیا جبکہ 34 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف مراسلہ تحسین تفویض کیا گیا۔

تقریب میں مسلح افواج کے حاضر سروس ،ریٹائرڈ آفیسرز اور ایوارڈزحاصل کرنے والے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرزاور سویلینزکے اہلِ خانہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین