• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گردوں کو بہاولپور بائی پاس سے گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے نام فضل وہاب، اسلم خان، گل رحمٰن اور باسط علی ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور پستول برآمد کرلیا گیا  جبکہ انہیں تحقیقات کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین