• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام مخالفین کو امن کا پیغام دیتی لڑکی کی تصاویر وائرل

اسلام مخالف مظاہرین کے سامنے امن کا پیغام دینے والی 24سالہ مسلمان لڑکی کی تصاویر وائرل ہو گئی۔

یوں تو دنیا میں نفرت انگیزی تیزی کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے لیکن اس کے مقابلے میں امن کی آوازیں بھی کافی وزن رکھتی ہیں۔

واشنگٹن میں ہونے والے 3روزہ اسلامک کنونشن کے موقع پر چند شر پسند عناصر نے اسلام مخالف احتجاج کیا۔

امریکی لڑکی شیما اسماعیل نے اسلام مخالف مظاہرے میں ایساعمل کیا کہ جس نے اسلام امن کا درس دیتاہے کی تصدیق کردی۔

شیمااسماعیل نےشر پسندوں کے مظاہرے کے وقت انکے سامنے امن اور محبت کا پیغام دیتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔

انہوں نے ایسے وقت میں امن و محبت کا پیغام دیا جب کچھ شر پسند لوگ اسلام مخالف مظاہرہ کررہے تھے۔

شیما کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جہاں لاکھوں افراد انکے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین