• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی ٹیم 29 اپریل کو پاکستان آئے گی

آئی ایم ایف سپورٹ پروگرام پر ٹیکنیکل مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم 29 اپریل کو پاکستان آئے گی،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 29 اپریل سے شروع ہوں گے ، وزارت خزانہ نے مذاکرات کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے وزارت خزانہ کا اجلاس اسٹیٹ بینک اسلام آباد میں ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ قرض معاہدے کی تفصیلات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات 29 اپریل کو شروع ہوں گے آئی ایم ایف مشن جلد پاکستان پہنچ رہا ہے، آئی ایم ایف مشن کی سربراہی میں وفد پاکستان پہنچے گا ، مشن کی سربراہی ارنستو ریگو کریں گے جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف پہلے ہی قرض معاہدے پر اتفاق کرچکے ہیں تاہم معاہدے کی تکنیکی تفصیلات طے کرنا باقی ہیں ، پاکستان کی کوشش ہے کہ قرض معاہدے کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے۔

تازہ ترین