• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کا امکان

جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات نےکراچی کے لیے ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا، شہر میں یکم سے3 مئی کے دوران سمندرسے چلنے والی ہوا بند رہے گیجبکہشمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کہتے ہیں کہ کراچی گنجان آباد اور کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے ایسے میں بڑھتے درجہ حرارت گرمی کی شدت زیادہ محسوس کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

ہیٹ ویو کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے،دھوپ میں نکلنے کی صورت میں چھتری کا استعمال کیا جائے،پانی کا زیادہ استعمال اور ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے ملبوسات کا استعمال کیا جائے۔

تازہ ترین