• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دو ہزار سال قدیم آثار دریافت

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں دو ہزار سال قدیم آثار دریافت ہوئے ہیں۔

محکمہ آثارقدیمہ کے مطابق حیات آباد فیز فائیو میں نارتھ ویسٹ اسپتال کے قریب زمین کی کھدائی کے دوران 22 سو سال پرانے سیستین قبیلے کے پیروکاروں کے آثار ملے ہیں، جن میں صدیوں پرانے برتن، اسلحہ، موتی، سکے اور دیگر استعمال کرنے کی اشیاملی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ آثار محکمہ آثار قدیمہ اور پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کی مشترکہ ریسرچ پراجیکٹ کے دوران ملے ہیں۔

تازہ ترین