• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے تحت یورپ کنونشن کا پیرس میں انعقاد

 پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سےآج ایک عظیم الشان یورپ کنونشن پیرس کے نواحی علاقے لاکورنیو ہال میں منعقد ہوا جس میں تمام یورپ سے پی ٹی آئی ممبران نے شرکت کی۔


 پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس کنونشن کی مہمان خصوصی تھیں۔ صدرارت فرانس کے صدر ذوالفقار حمد جتالہ نے کی۔کنونشن اور پارٹی کی یوم تاسیس میں شرکت کے لیے وفود پیرس بھر سے پہنچے تھے۔

 کنونشن کا مقصد لوگوں کے دوستانہ منصوبوں کے بارے میں شعور کو فروغ دینا ہے پی ٹی آئی حکومت اور چیلنجوں پر بات چیت، غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات پاکستان میں سرمایہ کاری نمائش کو فروغ دینے، پاکستان میں مالیاتی صلاحیتوں کو متحرک کرنا، مالیاتی مواقع، سیاحت، پاکستان کے لئے تعلیمی اور صحت کی معاونت پاکستان میں سیاسی عمل اور انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کے حقوق اور مزید معاملات اس کنونشن کا حصہ تھے ۔

تمام تمام مندوبین نے سب سے زیادہ تنقید وزیراعظم کے معاون خصوصی زولفی بخاری کی نامزدگی پر کی گئی ۔

علاوہ ازیں ایک ای میل پر منتخب عہدیداروں کو چھٹی کرانے پر بھی شدید تنقید کی گئی ۔

یونان اور ہالینڈ سمیت مختلف وفد ممالک کے مقررین سفافت خانون کی کارگردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اچھی گارگردی نہ دیکھانے ہر وزیر تبدیل ہو سکتے ہیں ، توسفیروں کو کیونکر تبدیل نہیں کیا جاتا۔

اٹلی سی بشیر بوسال نے کہا قصور سفارت خانوں کا نہیں بلکہ قانونی پیچیدگیوں کا ہے ان کو دور کیا جائے میاں ذوالفقار آحمد جتالہ نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے پیڈ ممبر دیں بابا سپورٹ چاہئے ووٹ چاہیں یا نوٹ چاہیں ہم زلزلے آئے ، سیلاب آئے ڈیم بنانا ہوں نمل یونیورسٹی ہو یا شوکت خانم ہسپتال کبھی پیچھے نہیں رہئے لہذا پارٹی مضبوط کرنے کے لئے سپورٹ ووٹ کی بات کریں نوٹوں کی بات نہ کریں۔

تازہ ترین