• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا بلدیاتی الیکشن اپنے انتخابی نشان پر لڑنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے آئندہ بلدیاتی انتخابات متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم کی بجائے اپنے انتخابی نشان پر لڑنے کا اعلان کردیا۔

منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی قیادت پرواضح کردیاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی اپنے انتخابی نشان ترازو پرہی الیکشن لڑے گی۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں متناسب نمائندگی کی تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیارات ملنے کے باوجود صوبے تعلیم، صحت اور امن و امان کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے۔

تازہ ترین