• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں

سندھ ،بلوچستان اورپنجاب کے جنوبی علاقےشدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی جنوب مشرقی سندھ میں میں شدید گرم رہیگا۔

ملک کے میدانی علاقوں میں سورج کی تپش میں تیزی آتی جارہی ہے اور موسم روز بروز گرم ہوتا جارہا ہے،لوگوں نےگرمی کی شدت کم کرنےکے لیے مشروبات اور تربوز و خربوزے جیسے رسیلے پھلوں کا استعمال بڑھا دیا جبکہ موسم کی تبدیلی کے باعث بیشترعلاقوں میں مختلف بیماریاں بھی پھیلنے لگی ہیں ۔

سندھ میں سکھر ، بدین ، حیدر آباد ، نواب شاہ ، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں گرمی ہےجبکہ پنجاب میں ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں حبس نے لوگوں کا برا حال کررکھا ہے۔

بلوچستان میں نصیر آباد جعفرآباد ، سبی ، حب ، میں بھی گرم ہواوں کا راج ہے جبکہ شمالی بلوچستان میں متعدد مقامات پرموسم بہتر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم ژوب،مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی،کوہاٹ ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین