• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے اسٹو ر میں چوری کی بڑی واردات


یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بیحد عام ہیں تاہم برطانیہ میں چور وں کے وکھرے اسٹائل نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔

جی ہاں، چوری کا یہ واقعہ برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں ایک جیولری اسٹور میں پیش آیا جب پانچ چوروں کا گروہ اسٹور میں داخل ہوا اور پھرزیورات سے بھرے شیشے کے کاؤنٹر توڑ کر اس میں سجے 3لاکھ مالیت کے ہیرے و سونے کے زیوار ات صرف چند سیکنڈ میں لے کر رفو چکر ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے چوروں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین