• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موٹرسائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں گلستان جوہر سے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔بلدیہ ٹائون میں ٹریفک حادثہ میں ایک ہلاک 2 زخمی ہوگئے،پنجاب کالونی میں آپس کے جھگڑے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

گلستان جوہر سے پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری کی 3موٹرسائیکلیں اور بھاری مقدار میں منشیات ملی ہے۔ ملزمان کی شناخت بلال،عاصم اور سجاد عرف سجو کے نام سے ہوئی۔ ملزمان موٹرسائیکلیں چوری کرنے کے بعد کھول کر اسپیئر پارٹس بیچتے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کالونی کی گلی نمبر6 میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جوکہ جھگڑے میں تبدیل ہوگئی،مخالفین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاتوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھربلدیہ ٹائون میں 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ رضا کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 10 سالہ سلیم اور مدثر شامل ہیں۔

تازہ ترین