• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کالونی کراچی، جھگڑے میں 5 افراد زخمی

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں آپس کے جھگڑے کےنتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کالونی کی گلی نمبر 6 میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہو ئی جو کہ جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

مخالفین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں،مکوں اور لاتوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین