• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادمیں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش

اسلام آباد میں رات گئے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں رات گئے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہےجبکہ سرگودھا ، مظفر آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہورڈویژن، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔

سرگودھا شہر اور گردونواح میں آندھی کیساتھ بارش جبکہبیشتر علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی سپلائی معطل۔

 زراعت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گندم کی فصل متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

تازہ ترین