• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری

پاکستان اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج پر تیکنیکی سطح کے مذاکرات دوسرے روزبھی جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کو پاور سیکٹرکے ساتھ سوشل سیفٹی نیٹ ، سرکلر ڈیٹ کم کرنے، بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کے لیے حکومت کی حکمت عملی پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 10 مئی تک جاری رہیں گے، جن کے دوران وزارت خزانہ کے حکام بھی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے 3 سال کے لیے 6 ارب ڈالر کے لگ بھگ کا بیل آؤٹ پیکیج طے ہونے کا امکان ہے، ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں میڈیم ٹرم اکنامک فریم ورک کے اہداف طے کرنے پرغور کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات میں ریونیو اقدامات، مالیاتی خسارے میں کمی کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

تازہ ترین