• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے لئے سر سید یونیورسٹی نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔منیجر جاوید اقبال اور کوچ طارق خان ہوں گے۔

ٹگ آف وار انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ لاہور میں سپیرئیر یوینورسٹی کے زیر انتظام 2 سے 4 مئی تک کھیلی جائے گی جس میں حصّہ لینے والی سر سید یونیورسٹی کراچی کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان مبشر مختار ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی نے کیا۔

ٹیم میں ضیاء اللہ (کپتان)، اشعر احمد قریشی، داؤد طارق، واجد راشد، محمد منہاج ندیم، عمر حونید، اسامہ عالم، محمد عباس، طارق ساجد، محمد احمدشامل ہیں۔

جاوید اقبال ٹیم منیجر جبکہ طارق خان ٹیم کے کوچ ہونگے۔

رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سید سرفراز علی اورچیئرمین ٹیلی کام انجینئرنگ ڈاکٹر محمد عامر نے ٹگ آف وار ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں میں ٹریک سوٹ تقسیم کیے۔

ایکٹنگ کنوینراسپورٹس قاضی نصر نے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاٹیم یکم مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی ۔

تازہ ترین