• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کا اہم دور شروع

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا اہم دور شروع ہو گیا، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں مذاکرات میں معاشی ترقی، پالیسی حکمت عملی اور آئی ایم ایف پروگرام کا جائزہ لیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ تمام متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر مذاکرات میں شرکت کی دعوت دے چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں وزارت خزانہ کے 3 ایڈیشنل سیکریٹریز اور ایک سینئر جوائنٹ سیکریٹری کے علاوہ ایڈیشنل سیکریٹری بجٹ ونگ، سرمایہ کاری ونگ کے ایڈیشنل سیکریٹری، وزارت خزانہ کے ڈی جی قرضہ جات، پاور ڈویژن کے سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری، پیٹرولیم ڈویژن کے سیکریٹری، سیکریٹری نجکاری، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین ایس ای سی پی بھی شریک ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کو ایف بی آر کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ،نجکاری پروگرام اور گیس ، بجلی کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

تازہ ترین