• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:مہدی فخر زادہ

متّرجم: صغیراحمد

صفحات: 204 ،قیمت: 500 روپے

ناشر:بُک کارنر، جہلم، پاکستان

لائف انشورنس سیلنگ میں مصنّف، مہدی فخر زادہ کی قابلِ رشک کام یابی پر مبنی زیرِ نظر کتاب، عزم و عمل اور خودیقینی کی ایک سچّی داستان ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ انگریزی سے نابلد ایک بدیسی امیگرنٹ ہو کرکس طرح اپنی کمٹمنٹ، محنت اور استقلال کے بل بوتے پر انشورنس کمپنی میں پالیسی سیل کرنے والی تمام قومیتوں کے لاتعداد باشندوں پر سبقت لے گئے۔اس کتاب میں ان تمام ٹولز کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے،جو دُنیا کی کسی بھی لائف انشورنس کمپنی اور بینک انشورنس پالیسیز فروخت کرنے والی کمپنیوں میں کام کرنے والے سیلز پرسنز کے لیےناگزیر ہیں۔ فارسی زبان میں لکھی گئی اس کتاب کے کئی زبانوں میں تراجم شایع ہوچُکے ہیں۔ اُردو زبان میں شایع ہونے والا زیرِ نظر ترجمہ زبان و بیان کے حوالے سے عُمدہ ہے، جب کہ آخری باب بعنوان’’لائف انشورنس سیلنگ لیبارٹری‘‘ کاتو جواب نہیں۔

تازہ ترین