دنیا بھر میں آئے روز ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں چلی جاتی ہیں لیکن بعض اوقات خوفناک حادثات میں لوگ معجزاتی طور پر بچ بھی جاتے ہیں۔
ترکی کے ایک پیٹرول پمپ پر بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتاروین بے قابو ہو کر اندر گھس آئی۔
حادثے کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کو تو کافی نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے وہاں موجود ایک ملازم فوری طور پر پیچھے ہٹ گیا اور اسے معمولی خراش تک نہ آئی۔