• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معشیت کی بہتری کے لیئے اقدامات کررہی ہے، اختیار بیگ

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے علاقے بروکشر میں وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) اور ای ایم پاک بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے وفد نے امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجر  کی جانب سے تعمیر کیئے جانے والے کرکٹ اسٹیڈ یم کا افتتاح  کیا۔

اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف تاجر رہنما مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی تاجروں کے دورے کا مقصد یہاں کے لوگوں کو پاکستانی مصنوعات اور موجودہ حکومت کی تجارت کے فروغ کے لیئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت ملکی معشیت کی بہتری کے لیئے سیاحت کے فروغ اور ایکسپورٹ بڑھانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہےاور تاجر برادری نئی حکومت سے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ امریکہ سے تجارت کا فروغ ہماری ترجیحات ہے۔

امریکی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے حکومت کی جانب سے دیئے جانے والی ٹیکس چھوٹ سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معروف تاجر ایس ایم منیر نے  کہا کہ پاکستان اس وقت ایک ایماندار وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں میں ہیں۔

حکومت ملک میں ہر شعبے کی بہتری کے لیئے بھرپور کام کر رہی ہے،امریکہ سے تجارت ہماری پہلی ترجیح ہے ،یہاں کی تاجر برادری پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتی ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں تجارت اور کاربار کرنے کو آسان بنایا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےامریکہ کے فورڈ بینڈ کائونٹی کے جج کے پی جارج نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی تاجروں کا دورہ خوش آئند ہے، اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف تجارت کو فروغ ملے گابلکہ تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ای ایم پاک بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے صدر نوید عیسیٰ نے پاکستانی وفد کو امریکہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی تاجروں کے امریکہ کے دورے کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر مرزا اختیار بیگ اور ایس ایم منیر نے کائونٹی جج اور دیگر کو شیلڈ دی۔

اس موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجر نوید عیسیٰ کی جانب سے تعمیر کیئے گئے کرکٹ اسٹڈیم کا پاکستانی تاجروں مرزا اختیار بیگ اور ایس ایم منیر نے افتتاح کیا اور تختی کی نقاب کشائی کی۔کرکٹ اسیڈیم کو پاکستانی تاجر ایس ایم منیر کے نام سے منسوب کیا گیا۔

تازہ ترین