• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انضمام الحق ورلڈکپ میچز دیکھنے انگلینڈ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق عید الفطر کے بعد ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے میچز دیکھنے کےلیے انگلینڈ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ بیٹسمین کا انگلینڈ میں قیام دو ہفتے کا ہوگا۔

انضمام الحق کا ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا انتخاب آخری اسائنمنٹ ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سے مزید کام کرنے کے حوالے سے پوچھا ہے۔

 پی سی بی کے ساتھ اُن کے معاہدے میں توسیع کا دارومدار خود انضمام الحق کی رضا مندی پرہے، وہ ورلڈ کپ کے بعد  بورڈکو جواب دیں گے۔

تازہ ترین