• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن ٹیم نے بوائز انڈر17 کیخلاف پریکٹس میچ جیت لیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا میں پہلے پریکٹس میچ میں بوائز کی انڈر 17 ٹیم کو 136 رنز سے ہرا دیا ۔

پوچ فیسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے نارتھ ویسٹ انڈر 17 بوائز ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 232 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نےآل راؤنڈ کھیل پیش کیا ، انہوں نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جواب میں لڑکوں کی انڈر 17 ٹیم ہدف کے تعاقب میں 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

تازہ ترین