• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ کی نسبت اپریل کے مہینے میں مہنگائی میں 1.26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں چکن 9.9 فیصد، ادرک 9 فیصد اور چینی 6.76 فیصد مہنگی ہوئی، اپریل 2018 کے مقابلے میں اپریل 2019 میں مہنگائی میں 8.82 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں سال مارچ کے مقابلے میں اپریل میں گاجر 54 فیصد، کینو 50 فیصد، گوبھی 23، لیموں18.75، ادرک 9، چینی 6.76 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ دالوں کی قیمتوں میں 9 فیصداورگھی کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول 6.46، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.38فیصد مہنگا ہوا۔

اعداو شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک گیس 55 فیصد،مٹی کا تیل 24 فیصد، موٹر فیول 22 فیصد تک مہنگا ہوا،ٹرانسپورٹ سروس چارجز میں 15.33 فیصد اضافی ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی کے نرخوں میں 8.48فیصد ،گھر کے کرائے 6فیصد بڑھ گئے۔

تازہ ترین