• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ن لیگ کےپارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے اختلافات سامنے آ گئے، رہنما پارٹی پالیسی پر برہم ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن کابیانیہ اس وقت ہے کیا؟

خواجہ سعد رفیق نے پوچھا کہ ایک بیانیہ نواز شریف کا تھا، اب کیا بیانیہ ہے؟ کمزور لوگوں کو بڑے عہدے دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تنظیمی عہدوں کی بندر بانٹ سے مزید مسائل ہوں گے،مسلم لیگ ن کی پالیسی مبہم ہونے پرپارٹی کونقصان پہنچ رہا ہے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کے سوا کسی بیانیے کو تسلیم نہیں کرتے، نواز شریف کی قربانیوں کا پارٹی نے کیا صلہ دیا ؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے اجلاس کے دوران کہا کہ کیا پارٹی رہنماؤں کو آواز اٹھانے کے لیے بھی نواز شریف خود کہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اسٹیبلشمنٹ قائم ہو چکی ہے، چار پانچ لوگوں کی اس اسٹیبلشمنٹ کو نہیں مانتے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ فیصلے پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیے بغیر صرف چار پانچ لوگ کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں میاں جاوید لطیف کی باتوں کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان کی اکثریت نے تائید کی۔

تازہ ترین
تازہ ترین