• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، شادی کی تقریب میں چھت گر گئی، 15 زخمی

فیصل آباد میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہجویری ٹاؤن کے ایک مکان کی چھت پر شادی کی تقریب جاری تھی کہ مکان کی چھت مہمانوں کے وزن سے زمیں بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے میں پھنسے 15افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا، جن میں 6شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔

تازہ ترین