• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی نشانے بازی نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا


یوں تو دنیا میں کرتب دکھانے کے شوقین منچلوں کی کمی نہیں لیکن ان میں سے کچھ ایسے حیرت انگیز کارنامے پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے۔

ویڈیو میں نظرآنے والے اس چینی شخص کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جا سکتا ہے جو مختلف چیزوں کا نشانہ لگانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی مہارت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے بیس فٹ اونچے بجلی کے کھمبے کا نشانہ لگاتے ہوئے بھاری بھرجم ٹائر کو کھمبے میں ڈالنے سمیت حیرت انگیز ٹرک شاٹس پیش کئے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے ۔

سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی چینی شخص کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین