• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے چھ ماہی گیروں کی لاشیں بھارتی سمندر سے مل گئیں

فشری سیکورٹی انچارج ناصر بونیری نے کہا ہے کہ طوفانی ہواؤں سے لاپتہ کراچی کے ماہی گیروں میں سے 6 کی لاشیں بھارتی سمندر سے مل گئی ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ چودہ اپریل کو طوفانی ہواؤں سے پاکستانی سمندر میں ڈوبنے والی لانچوں کے 22 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے۔

تین سو سے زائد ماہی گیروں کو پاکستانی میری ٹائم اور بحریہ نے بچا لیا تھا اور بحفاظت کراچی منتقل کیا گیا۔

جبکہ چھ ماہی گیروں کی لاشیں بھارتی ریاست گجرات کے مچھیروں کو ملیں، جنھیں پور بندر گجرات کے اسپتال منتقل کیا گیا۔لاشوں کی شناخت ان کی سفری دستاویزات سے ہوئیں، لاپتا ماہی گیروں کی فہرست میں نام شامل ہیں۔

جن ماہی گیروں کی لاشیں ملی ہیں ان میں زمین خان، الیاس خان، نور بہادر خان، مراد علی، شائستہ خان، لقمان اور اللہ ڈینو شامل ہیں۔

فشری سیکورٹی انچارج ناصر بونیری نے مزید کہاکہ پور بندر گجرات کے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سے رابطہ ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی تصاویر اور فہرستیں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی بھارتی گجرات کو بھیجی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین