• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 موبائل فون پر پوکی مون گو کھیلتے شخص کی ویڈیو وائرل


یوں تو آپ نے ویڈیو گیم کے کئی دیوانے دیکھے ہوں گے لیکن جناب ایسی بھی کیا دیوانگی کہ ایک ہی وقت میں ایک ہی گیم کو ایک نہ دو بلکہ چھ موبائل فون میں کھیلا جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس شخص کو ہی دیکھ لیں جس کے سر پر ویڈیو گیم پوکی مون گو کا بخار اس قدر سوار ہے کہ پکاچو کو پکڑنے بیک وقت چھ موبائل فونز پر 'پوکی مون گوگیم کھیل رہا ہے۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے تعلق رکھنے والے Johnathanنامی شخص کی یوں پکاچو کو پکڑنے کی دھن میں مگن ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے پوکی مون گو ایک ایسا گیم ہے جس میں غیر حقیقی جانور نما مخلوق کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے۔

تازہ ترین