• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کامندی پراختتام،100انڈیکس مزید 425 پوائنٹس کم ہو گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،کاروباری ہفتے کا اختتام بھی مندی پر ہوا ،فروخت کے دبائو کی وجہ سے 100انڈیکس مزید 425 پوائنٹس کم ہو گیا جب کہ67.49فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،سرمایہ کاری کی مالیت 80ارب37کروڑ8لاکھ روپے گھٹ گئی ۔اورکاروباری حجم بھی صرف 6کروڑ43لاکھ35ہزار شیئرز تک محدود رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آنے ،بجٹ میں متوقع طور پر ٹیکسوں میں اضافہ اور آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کی غیرو اضح صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کے بجائے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ٹریڈنگ کے ابتدا سے ہی مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس36076پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن 36ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچنے پر ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر حصص مارکیٹ منفی اثرات سے نہ نکل سکی اورمارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 424.68پوائنٹس کی کمی سے36122.95پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح 30انڈیکس 240.94پوائنٹس کمی سے 17077.47پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس 971.02پوائنٹس کمی سے 57879.78 پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 289.34پوائنٹس کمی سے 26537.79پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 218کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 88کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ہواجب کہ اسکے مقابلے میں 218کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمایہ کاری مالیت میں 80ارب 37کروڑ 8لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 73کھرب 71 ارب 61 کروڑ 84لاکھ روپے ہوگئی۔

تازہ ترین