• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور :وین اور ٹریلر میں تصادم ،10مسافر زخمی

شکارپور میں قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں وین میں سوار 10مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر لکڑا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں سکھر سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین کو مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر نے ٹکر ماردی۔

حادثے میں وین میں سوار 2خواتین اور 2 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثے کے ذمہ دار ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تازہ ترین