• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی شہر میں گزشتہ روز کی نسبت آج گرمی کم ہونے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجۂ حرارت چھور میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جیکب آباد، لسبیلہ، میرپور خاص میں 43، ٹھٹھہ، تربت، شہید بینظیر آباد اور کراچی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہا، تاہم مالا کنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر کے علاقوں مظفر آباد میں11، گڑھی دوپٹہ میں04، راولا کوٹ میں01،پنجاب کے علاقوں سیالکوٹ میں (ایئرپورٹ پر11، کینٹ میں03)، گوجرانولہ میں03، مری میں01، خیبرپختون خوا کے علاقوں کاکول میں04، دیر میں 01، گلگت بلتستان کے علاقوں بونجی میں04، استور میں03، بگروٹ میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانولہ ڈویژن میں آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔

ادھر سرگودھا میں گرمی کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے شہریوں نے لیموں، ادرک اور پودینے ملے گنے کے رس کا استعمال شروع کر دیا، شہریوں کا کہنا کہ عام مشروبات کی نسبت گنے کا یہ رس گرمی کی شدت کو جلدی ختم کرتا ہے۔

ملتان میں موسم آج بھی گرم اور خشک ہے جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آئندہ چند روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا اور بارش نہ ہونے کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا ۔

وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں مطلع صاف ہے اور دھو پ نکلی ہو ئی ہے ، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم در جہ حرارت کے مطا بق کوئٹہ میں7ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں 4، قلا ت میں 9، ژوب میں16، دالبندین میں 14، گوادر میں 20، خضدار اور بارکھان میں19 اور تر بت میں 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ مو سمیا ت نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

تازہ ترین