• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: یوم مئی پر پہلی پاکستانی اورینٹل مرحبا پارٹی کا انعقاد


فرانس میں مقیم مختلف ممالک کی خواتین نے یوم مئی ایک رنگا رنگ تقریب کے طور پر منایا گیاجس کو ترتیب اورآرگنائزر کیا معروف فیشن ڈیزائنرز نبیلہ آرزو نے جو خواتین کی تفریح کے سلسلہ میں ”پہلی پاکستانی اورینٹل مرحبا پارٹی“ تھی جس میں فیشن شوز کا اہتمام کیا۔

فیشن شو میں معروف فیشن ڈیزائنرز نبیلہ آرزو، فاطمہ اور مایہ کے ملبوسات پہن کر جب ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو حاضرین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے اور خواتین میں خوب دلچسپی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جنہوں نے فیشن ڈیزائنرز کے کام کو سراہا۔

تقریب میرج ہال شاہ نواز میں منعقدہوئی جس میں بیوٹی پارلر، کھانے پینے، پرفیومز، کپڑوں، جیولری کے سٹالز بھی لگائے گئے۔

ایڈمن ڈی جے خالد ڈاک اور ڈی جے نبیل (ریڈیو فرانس مغرب 2) نے اس پارٹی میں ساؤنڈز کی ذمہ داری سرانجام دیئے ۔

تقریب میں پاکستانی، عربی، ترک، فرنچ اور افریقن خواتین نے فیملیز سمیت شرکت کی۔

مرحبا پارٹی کی آرگنائزر نبیلہ آرزو نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد ایک ہی چھت تلے خواتین کو خریداری اور تفریح کے تمام مواقع مہیا کرنا تھا۔

تازہ ترین