• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف اشکال کے دیوہیکل مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز


چین میں ریت سے مجسمہ سازی کے سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیاہے جس میں ماہر فنکاروں کے تیار کردہ ریت سے بنے دیوہیکل مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

چین کے ساحل سمندر پر منعقد ہونے والے ریت سے مجسمہ سازی کے بارہویں سالانہ میلے میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر مجسمہ سازوں نے حصہ لیا اور ریت سے مجسمے بنا کر اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ریتیلے فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کئے گئے 70سے زائد دیوہیکل ریت کے مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد اس دوران یہاں کا رُخ کر رہی ہے۔

تازہ ترین