• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں پہلا روزہ پیر کو ہو گا یا منگل کو؟

پاکستان میں رمضان المبارک 1440 ہجری کاپہلا روزہ پیر کو ہوگا یا منگل کو؟ عوام میں بحث عروج پر ہے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق کل (اتوار ) کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں،اس لئے پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل غروب آفتاب کے بعد پاکستان میں چاند کی رویت کا وقت صرف 2 تا 6 منٹ ہوگا،کراچی میں چاند کی عمر 5 منٹ اور کوئٹہ میں 2 منٹ ہوگی۔

تاہم رمضان المبارک 1440 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین