• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: پولیس اہلکار نےجلتی کار میں خاتون کو بچالیا


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔

امریکامیں ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک تیز رفتارکار بے قابو ہوئی اور سڑک پر اُلٹ گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر San Antonioمیں پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکرسڑک پر اُلٹ گئی اورکار میں آگ بھڑک اُٹھی۔

جس کے بعد وہاں سے گزرتے ایک ہمدرد اہلکار نے نہ صرف بر وقت کارروائی کر کے گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑی اور بھڑکتے شعلوں میں لپٹی گاڑی میں سے خاتون ڈرائیور کو بحفاظت بچا لیا۔

تازہ ترین