• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملٹپل راکٹ کا تجربہ

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملٹپل ( multiple ) راکٹ کا تجربہ کر لیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے تجربے کا مشاہدہ کیا ، اس مشق کا مقصد طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔

مشق بحیرہ جاپان میں کی گئی جہاں گزشتہ روز شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل داغا تھا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق تقریباً ایک سال بعد تجربے کا مقصد امریکا کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر بات چیت میں ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین