آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے رمضان سے پہلے عوام پر مہنگائی کا نیابم گرا دیا، آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 108روپے 31 پیسے ہوگئی۔

تیل کی قیمت سات روپے چھیالیس پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 86 روپے94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پہلی بار قیمتوں میں اضافے کی اطلاع براہ راست آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دی گئی، ایف بی آر نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں پر ٹیکس میں اضافے کی نئی شرح جاری کردی۔

پٹرول پر جی ایس ٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 12فیصد کردیا گیا جبکہ مٹی کے تیل اور ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل پر ٹیکس کی یکساں شرح 17 فیصد کردی گئی، ڈیزل پر جی ایس ٹی 13 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیاگیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں