• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20، پاکستان انگلینڈ آج کارڈف میں آمنے سامنے ہونگے

دورہ انگلینڈ پر موجود گرین شرٹس آج میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کارڈف میں کھیلےگیجس کے بعد 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 مئی سے ہوگا۔

پاکستان ٹیم کے بیٹسمین شاندار فارم میں نظر آرہے ہیں اور ابھی تک دورہ انگلینڈ پر کھیلے گئے تینوں پریکٹس میچز میں فتح حاصل کی ہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان ،بابر اعظم اور عماد وسیم نے پریکٹس میچز میں سنچریاں بنائیں جبکہ بولنگ اور فیلڈنگ میں بھی قومی ٹیم چھائی رہی۔

سیریز کے واحد ٹی ٹونٹی میچ کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم نے کارڈف میں ٹریننگ کی اور بولنگ بیٹنگ سمیت فیلڈنگ پر بھرپور زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا

واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی 20 جنگ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین