• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: 10سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل کا معمہ حل

نوشہرہ میں دس سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے کا معمہ حل ہوگیا، قاتل دو کم عمر لڑکے نکلے۔

ماں کے لاڈلے اور دوبہنوں کے اکلوتا بھائی محمد ریحان کو جنسی تشدد کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر چھری کے وار سے قتل کردیا گیا۔

یہ واقعے نوشہرہ کے علاقے امان کوٹ میں پیش آیا جہاں پر دو سگے بھائیوں نے معصوم ریحان کو مقامی کھیتوں میں لے جا کر پہلے ہوس کا نشانہ بنایا اور پھر اس کو بے دردی سے قتل کردیا۔

ڈی پی او منصور امان کے مطابق ملزمان سگے بھائی اور دونوں کی عمر 10 سے 14 سال کی ہیں، ملزمان کے اعتراف جرم اور ان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

ریحان کے لواحقین نے حکومت اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے  کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر انصاف دلایا جائے۔

تازہ ترین