• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی اہم شاراہوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا

کراچی میں ٹریفک جام کا مسئلہ شہر کے بڑے مسائل میں شامل ہوگیا ہے، دن ہو یا رات شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرتے ہیں۔ شہر کی اہم شاراہوں کی طرح راشد منہاس روڈ پر بھی ٹریفک جام روزانہ کا معمول بن گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹریفک جام کا مسئلہ اب ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے، شارع فیصل ،اسٹیڈیم روڈ اور یونیورسٹی روڈ سے منسلک راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کا جام ہوناروزانہ کا معمول بن گیا ہے۔

کراچی کی اہم شاراہوں سمیت راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کے جام ہونے کی ایک سب سے بڑی وجہ یہاں شاپنگ مالز اور سپر اسٹورز کا موجود ہونا ہے۔ جن کی پارکننگ روڈ پر ہونے کی وجہ سےشہریوں کو پریشانی کا سامنا کرتا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہپارکننگ مافیہ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جبکہ ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین