• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 جرمنی میں روبوکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا۔

روبو کپ اوپن جرمنی 2019میں ملک بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز کے باصلاحیت طلباء نے اپنی روبوٹ فٹ بال ٹیموں کیساتھ شرکت کی۔

3روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں رواں سال بھی درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا جن کی کارکردگی جانچنے کیلئے ججز کے ایک پینل کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

ایونٹ کے دوران سینکڑوں روبوٹس اپنی مہارت کاشاندار مظاہرہ کرتے دکھائی دیئے جبکہ مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو انعامات اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔

تازہ ترین