• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی لوگوں کی پاکستانی کھانوں میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ( ق) فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے پاکستانی کھانوں کا شاندار ریسٹورنٹ پیرس کے نواحی علاقے سیتواں لا موند میں کھول دیا ہے۔


ریسٹورنٹ کا باقاعدہ آغاز ماہ رمضان المبارک سے کیا جارہا ہے،  اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منقد کی گئی جس میں مقامی  سیاسی، سماجی شخصیات اور صحافیوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ فرانس بھر میں پاکستانی اور انڈین ریسٹورنٹ فرانسیسی لوگوں کے لیے خصوصی طور پر توجہ کا مرکزبنے ہوئے  ہیں۔

تازہ ترین