• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے انگلینڈ کو سیریز کے واحد ٹی 20 میں 174 رنز کا ہدف دےد یا۔

کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر173 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 65 اور حارث سہیل 50 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے۔

سرفراز الیون کے فخر زمان اور بابراعظم نے اننگز اوپن کی، گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 16 کے اسکور پر گری، فخر زمان 7رنز بناکر ٹوم کرن کا شکار بنے۔

انگلینڈ کو دوسری کامیابی 31 کے اسکور پر ملی، امام الحق بھی 7 بناکر جوفرا آرچر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

تیسری وکٹ پر حارث سہیل نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر 103 رنز کی شراکت قائم کی،دونوں کھلاڑیوں نے اس دوران اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

16 ویں اوور میں 134 کے اسکور پر حارث سہیل 50 رنز بناکر جوفرا آرچر کی گیند پر ڈیوڈ ولی کو گیند تھما بیٹھے،یہ آرچر کی میچ میں دو سری وکٹ تھی۔

آرچر کے اسی اوور میں اننگز کے ٹاپ اسکور بابر اعظم 65 رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے تو اس وقت پاکستان کا اسکور 4 وکٹ پر 135 رنز تھا۔

گرین شرٹس کی پانچویں وکٹ 139 کے اسکور پر آصف علی کی گری، وہ صرف 3 رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے،وہ گرین شرٹس کے میچ میں دوسرے بیٹسمین تھے جو رن آوٹ ہوئے۔

چھٹی وکٹ فہیم اشرف اور عماد وسیم نے اسکور میں تیزی سے اضافے کرنے کی کوشش کی تاہم فہیم اشرف 165 کے اسکور پر صرف 17 رنز بناکر کرس جورڈن کا شکار بن گئے۔

عماد وسیم 18 اور حسن علی صفر رن پر ناٹ آوٹ رہے،انگلینڈ کی طرف سے آرچر نے 2، جورڈن اور ٹوم کرن نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

میچ میں گرین شرٹس کی طرف کپتان سرفراز احمد، بابراعظم،فہیم اشرف، حارث سہیل، فخر زمان،عماد وسیم،امام الحق، محمد حسنین، آصف علی،حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کھیل رہے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم کپتان ایون مورگن،جیمز ونس، بین ڈکٹ، جو روٹ، جو ڈینلی، بین فوکس، ڈیوڈ ولی، عادل راشد، جوفرا آرچر، کرس جورڈن اور ٹوم کرن پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین